قصور واقعہ کیخلاف لاہور سمیت مختلف شہروں میں طلبا بھی سڑکوں پر آگئے، جسٹس فار زینب کے نعرے،ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قصور واقعہ کیخلاف لاہور سمیت مختلف شہروں میں طلبابھی سڑکوں پر آگئے ،ملزموں کو فوری گرفتاراور سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 8 سالہ زینب کے زیادتی کے بعد قتل کے دلخراش واقعہ پر پنجاب یونیورسٹی کے طلبا بھی سراپا احتجاج ہیں، طلبا نے ہاتھوں پر پلے کارڈز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر جسٹس فار زینب ، ملزموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کے مطالبے درج ہیں، اسلام آباد میںبھی اردو یونیورسٹی کے طلبا نے احتجاجی ریلی نکالی جس میں طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی،طلبا کی جانب سے متاثرہ خاندان کو فوری انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیاگیا ہے۔
کراچی میں قصور واقعہ کیخلاف سکول طلبا نے کلفٹن میں احتجاج کیا طلبا نے پنجاب حکومت نعرے بازی کی اورزینب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...