پشاور میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام،2 دہشتگرد گرفتار
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور میں پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیااور 2 دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا، تفصیلات کے مطابق دہشتگردموٹر سائیکل پر بارودی مواد علاقہ غیر سے شہر منتقل کر رہے تھے ، پولیس نے کارروائی کر کے دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،دہشتگردوں کی شناخت امین جان اور عمران کے نام سے ہوئی ہے،سی ٹی ڈی کا کہناتھا کہ 5 کلوگرام دیسی ساختہ بم گھی کے ڈبے میں نصب تھاجس کو ناکارہ بنا دیا گیا۔