زینب کے قتل پر آرمی چیف کی جانب سے متاثرہ خاندان کو مدد کی یقین دہانی کے بعد سابق آرمی چیف بھی میدان میں آ گئے

زینب کے قتل پر آرمی چیف کی جانب سے متاثرہ خاندان کو مدد کی یقین دہانی کے بعد ...
زینب کے قتل پر آرمی چیف کی جانب سے متاثرہ خاندان کو مدد کی یقین دہانی کے بعد سابق آرمی چیف بھی میدان میں آ گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )معصوم زینب کے قتل پر پورا پاکستان سوگوار ہے ،اس دلخراش واقعے پر قومی رہنماوں ،ججوں اور آرمی چیف سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے ،اب سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے ۔

مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زینب کے گھناونے قتل کے خلاف میری مذمت کے لیے صرف الفاظ کافی نہیں ہیں،جس وحشی حملہ آور نے زینب کا قتل کیا ،اس نے پوری انسانیت کا بری طرح قتل کیا ۔اللہ زینب کو جنت میں گھر دے ۔

اس سے قبل آرمی چیف نے پاک فوج کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاتھا کہ ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے پاک فوج سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کرے۔ زینب کے والدین کی جانب سے آرمی چیف فوری سے نوٹس لے کر انصاف کی فراہمی کیلئے اپیل کی گئی تھی جس پر آرمی چیف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پاک فوج کو حکم جاری کر دیاہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے زینب کے قتل کی سخت مذمت کی گئی ہے ،ان کا کہناتھاکہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر عبرتناک سزا دی جائے۔

مزید : قومی