نارنگ منڈی: شادی والے گھر لڑکی لاہور کے رہائشی آشنا سمیت قتل، علاقہ میں خوف و ہراس

نارنگ منڈی: شادی والے گھر لڑکی لاہور کے رہائشی آشنا سمیت قتل، علاقہ میں خوف و ...
نارنگ منڈی: شادی والے گھر لڑکی لاہور کے رہائشی آشنا سمیت قتل، علاقہ میں خوف و ہراس

شیخوپورہ (ویب ڈیسک ) نارنگ منڈی کے علاقہ اعوان مسلم میں شادی والے گھر میں لڑکی علیزہ ریاست علی اور اس کا آشنا وقاص نذیر اعوان سکنہ ساندہ لاہور پراسرارطورپر قتل کردیئے گئے۔ لڑکے کی نعش کے قریب پستول پایا گیا۔ لڑکی کے لواحقین کے مطابق لڑکے نے گھر میں داخل ہوکر پہلے لڑکی کو قتل کیا اور گھرکے باہر گلی میں خودکوگولی مار کر خودکشی کر لی۔ اس سنگین واقعہ کا کوئی بھی عینی شاہد نہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتول یتیم لڑکا ساندہ لاہور کا رہائشی ہے وہ دو روز سے ایک کزن کی شادی کے سلسلہ میں گاﺅں آیا ہوا تھا، گزشتہ روز ان کی واپس اپنے گھرروانگی تھی کہ علی الصبح یہ واقعہ رونما ہوگیا۔

یہ امر قابل ذکرہے کہ لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔ لڑکے والوں نے کئی بار رشتہ مانگا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ پولیس نے خدشہ ظاہرکیا کہ غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تاہم حقائق سامنے نہیںآ سکے۔ لڑکے کی ماں اپنے لخت جگرکی موت پر حواس کھو بیٹھی اور لڑکی والے ایف آئی آر نہیںکروانا چاہتے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تاہم واقعہ کے باعث پورے گاﺅں میں خوف وہراس پھیل گیا اور پورے گاﺅں میں اس واقعہ کاکوئی بھی عینی شاہد نہیں، پولیس نے دونوں نعشوں کے نمونہ جات حاصل کرکے لیبارٹری کوبھجوا دیئے ہیں۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /شیخوپورہ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...