پچھلے 2سال کے دوران قصور میں کتنے بچوں سے جنسی زیادتی کی گئی؟ تعداد اتنی زیادہ کہ کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا

پچھلے 2سال کے دوران قصور میں کتنے بچوں سے جنسی زیادتی کی گئی؟ تعداد اتنی ...

قصور، لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قصور میں 7سالہ بچی کے اغواء، بدفعلی اور پھر قتل کی خبر نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیااور پھر پولیس کی مظاہرین سے نمٹنے کی حکمت عملی کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے ، چیف جسٹس نے سوموٹونوٹس لے لیاجبکہ ڈی پی او ذوالفقار حمید کو معطل کردیاگیا اور عسکری قیادت سمیت بیشترعہدیداروں نے تشویش کا اظہار کیاتاہم قصور کے بچے گزشتہ کئی سالوں سے ایسے واقعات کا سامنا کررہے ہیں۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق زینب قتل کیس اکلوتا نہیں بلکہ گزشتہ تین سالوں کے دوران ایسے ہی 720واقعات ہوئے ہیں جبکہ 12ماہ کے دوران دوکلومیٹر کے علاقے میں بدفعلی کا پیش آنیوالا یہ 12واں واقعہ تھا۔

سماجی تنظیم ساہل کے سینئر پروگرام آفیسر ممتازگوہر نے بتایاکہ گزشتہ سال قصور سے 129کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 34اغواء، 23ریپ ، 17میں بدفعلی کی کوشش، 19لڑکوں سے بدفعلی ، 6اغواءاور پھر بدفعلی اور چار اغواءکے بعد اجتماعی بدفعلی کے واقعات شامل تھے ۔ رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں 2015سب سے خطرناک سال ثابت ہواجس دوران مجموعی طورپر بچوں سے بدفعلی کے 451مقدمات درج کیے گئے جبکہ 2016ءمیں 141مقدمات درج ہوئے ۔

قصور اور گردونواح میں زیادہ مقدمات سے متعلق سوال کے جواب میں گوہرخان نے بتایاکہ ” اگر متاثرین کو انصاف اور ملزمان کو سزا ملے تو ایسے کیسزسامنے نہیں آئیں گے “۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /قصور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...