عمران خان سے افغان سفیر کی ملاقات، پاک افغان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

عمران خان سے افغان سفیر کی ملاقات، پاک افغان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور ...
عمران خان سے افغان سفیر کی ملاقات، پاک افغان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پاکستان میں تعینات افغان سفیرعمرزخیلوال نے ملاقات کی جس میں پاک افغان تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر افغان سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں افغان مہاجرین سے مہمانوں کی طرح برتاؤکیاگیا،آزادتجارت اورنقل وحمل میں سہولت دونوں ممالک کے مفادمیں ہے،چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ افغانستان میں امن ہرپاکستانی کی خواہش ہے،پرامن افغانستان کی ضرورت پاکستان سے زیادہ کسی اورکونہیں،انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سرحدوں کی بندش معاملات کاحل نہیں۔