”میرا نام زینب ہے۔۔۔ “مقتول زینب کی کاپی سامنے آگئی ،اس میں کیا لکھا تھا ؟جان کر ہر آنکھ بھر آئے

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معصوم پری زینب کے وحشیانہ قتل پر پوری قوم اشکبار ہے اور قاتل کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کر رہی ہے ،اس حوالے سے میڈ یا پر پل پل کی رپورٹس بھی سامنے آرہی ہیں لیکن اب معصوم زینب کی کاپی سامنے آئی ہے جب میں اس نے اپنا تعارف کچھ اس طریقے سے کرایا کہ آپ کا دل بھی پھٹ جائے گا ۔


نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق زینب نے اردو کی کاپی میں اپنا تعارفی مضمون لکھتے ہوئے کہا کہ ” میں ایک لڑکی ہوں، میرا نام زینب ہے میرے والد کا نام امین ہے ،میری عمر 7سال ہے،میں پاکستانی ہوں ،میں قصور میں رہتی ہوں ‘ ‘۔

معصوم بچی نے مزید لکھا ”میں اول جماعت میں پڑھتی ہوں،میں الفاروق سکول میں پڑھتی ہوں ،مجھے آم بہت پسند ہیں “۔یہ مضمون زینب نے 4جنوری کو لکھا تھا اور وہ اسی دن اغوا ہوئی تھی ۔معصوم بچی کی کاپیوں اور کتابوں کو جس نے بھی دیکھا اس کا دل بھر آیا ۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /پنجاب /قصور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...