اوورسیز پاکستانی فورم جدہ کی جانب سے میاں عنایت الرحمان اور شاہد چوہدری کے اعزاز میں تقریب

اوورسیز پاکستانی فورم جدہ کی جانب سے میاں عنایت الرحمان اور شاہد چوہدری کے ...
اوورسیز پاکستانی فورم جدہ کی جانب سے میاں عنایت الرحمان اور شاہد چوہدری کے اعزاز میں تقریب

  

جدہ(محمد اکرم اسد) ہزارے وال اوورسیز پاکستانی فورم جدہ کے زیر اہتمام پاکستان سے آئے ممبر رویت ہلال کمیٹی میاں عنایت الرحمان اور ابیٹ آباد پریس کلب کے صدر شاہد چوہدری اور ممبران کے اعزاز میں تقریب کااہتمام۔

تقریب کی میزبانی جدہ ریجن کے صدر محمد شبیر نے سر انجام دی فورم سے خطاب کرتے ہوئے ممبر رویت ہلال کمیٹی میاں عنایت الرحمان اور صدر پریس کلب ابیٹ آباد شاہد چوہدری نے فورم کے تمام ممبران کو سعودی عرب میں ایک پلیٹ فارم پراکھٹا ہونے اور دُکھی انسانیت کی دیار غیر میں خدمت اور مددکرنے پر مبارکباد پیش کی اور سعودی عرب کی جانب سے حاجیوں کی بہترین خدمت کو سرہا ۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کے اوورسیز پاکستانی پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی ماند ہیں پاکستانی حکومت کو بھی چاہے کے اوورسیز کے مسائل ترجیی بنیادوں پر حل کرے تقریب سے ہزارے وال اوورسیز فورم کے مرکزی چیرمین اشفاق قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے حکومت اپنی مدت پوری کرنے والی ہے لیکن ہزارہ کی عوام آج بھی مایوسی کا شکار ہے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نےمانسہرہ میں اپنے پہلے انتخابی جلسے میں ہزارہ کی عوام کے ساتھ صوبہ ہزارہ کا وعدہ کیا تھا جو ابھی تک پورا نہیں کیااور پی ٹی آئی حکومت بھی ہزارہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی کوئی بڑا منصوبہ ابھی تک ہزارہ کو نہیں دیا .

تقریب سے ہزارے وال اورسیز فورم کے صدر نورالحسن گجر نے پروگرام میں شرکت کرنے والے مہمانون کا شکریہ اد کیا اور اپنے خطاب میں کہا کے دیار غیر میں ہماری تنظیم کامقصد دُکھی انسانیت کی خدمت ہے تقریب سے حاجی سکیم گجر، چوہدری دلپزیر، راجہ بشر، محمد اقبال، رفیق خان، عادل عباسی، محمد ثاقب، قاری جیلانی، عبدالرشید مغل، نواز خان، رفیق خان، سردار رفیق، محمد ثاقب، شاہجہاں قریشی، امتیاز قریشی، روشن مغل اور دیگر نے بھی خطاب کیااور وفاقی اور صوبائی حکومت سے فوری صوبہ ہزارہ کے قیام کا مطالبہ کیا۔

مزید : عرب دنیا