پی ایم ڈی سی کیس :بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ پر چیف جسٹس برہم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایم ڈی سی کے وجود اور داخلہ پالیسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کی جانب سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کاحوالہ دینے پر چیف جسٹس ثاقب نثار برہم ہو گئے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل آفس کو بھارتی فیصلوں سے رومانس کیوں ہے ،اٹارنی جنرل کو جھاڑ پلاتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ پاکستانی قانون کا حوالہ دیں یا بیٹھ جائیں ،ورنہ فیصلے میں لکھ دیں گے کہ اٹارنی جنرل نے معاونت نہیں کی ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پاکستان کا قانون بہت ترقی کر چکا ہے ،بھارتی عدالتوں کے فیصلوں کی حوصلہ افزائی نہیں کر سکتے ، بھارتی عدالتوں کی مثال تب دیں جب پاکستانی فیصلے نہ ہوں۔