طاہر القادری نے گزشتہ روز زینب کی نماز جنازہ پڑھائی ،لیکن خادم حسین رضوی اس وقت کہاں ہیں ؟ایسی خبر آگئی کہ شہباز شریف کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

طاہر القادری نے گزشتہ روز زینب کی نماز جنازہ پڑھائی ،لیکن خادم حسین رضوی اس ...

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قصور میں معصوم بچی کے قتل پر اپوزیشن جماعتیں صوبائی حکومت پر برہم ہیں ،گزشتہ روز علامہ طاہر القادری نے قصور جا کر زینب کا نماز جنازہ پڑھا یا اور بعد ازاں صوبائی حکومت پر خوب تنقید کی اور نواز شریف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ،آج جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی قصور پہنچے اور انہوں نے پنجاب حکومت کو سخت تنقید کا نشانا بنا یا ۔

اب تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی بھی قصور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ گزشتہ روز پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو افراد کا نماز جنازہ پڑھائیں گے ۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی قصور کے علاقے چیل چوک میں ہیں جہاں وہ نمازہ ظہر کے بعد کالج کی گراﺅنڈ میں نماز جنازہ پڑھائیں گے ۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نماز جنازہ پڑھانے کے بعد علامہ خادم حسین رضوی میڈ یاسے بھی گفتگو کر یں گے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /قصور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...