رائیونڈ میں مور مرنے پر ایس پی کو معطل کیا گیا، زینب کے قتل پر شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ مستعفی ہوں: خورشید شاہ

رائیونڈ میں مور مرنے پر ایس پی کو معطل کیا گیا، زینب کے قتل پر شہباز شریف اور ...
رائیونڈ میں مور مرنے پر ایس پی کو معطل کیا گیا، زینب کے قتل پر شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ مستعفی ہوں: خورشید شاہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور رانا ثنا اللہ کے استعفوں کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ رائیونڈ میں مور مرنے پر ایس پی کو معطل کردیا گیا، اتنا دکھ تھا تو زینب کی معصوم جان کے بدلے وزیر اعلیٰ مستعفی ہوجاتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کا مقصد اداروں کی ساکھ ختم ہونا ہے، ان کے جارحانہ رویے سے ملک میں تباہی ہوگی اور ریاست کمزور ہوگی، ان کی باتوں کے پیچھے ان کی سوچ اور دوست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ قصور جیسے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں قصور واقعہ درندگی کی انتہا اور حکومت کی ناکامی ہے ، ملزمان کی گرفتاری نہ ہوئی تو یہ حکومت کی ناکامی ہوگی، مظاہرین پر فائرنگ کرکے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کو دہرایا گیا اس لیے شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ استعفیٰ دیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ رائیونڈ میں مور مرنے پر ایس پی کو معطل کردیا گیااتنا دکھ تھا تو معصوم جان کے بدلے وزیر اعلیٰ مستعفی ہوجاتے۔

مزید : اہم خبریں /قومی