قصور، پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

قصور، پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قصور میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔جاں بحق افراد کی نماز جنازہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی نے ادا کی ۔

تفصیلات کے مطابق قصور کے دلخراش واقعہ کے خلاف شہری سراپا احتجاج تھے اور ڈی پی او آفس کے مظاہرہ کر رہے تھے ،مظاہرین کے ڈی پی او آفس کا گیٹ توڑ کر اندر جانے کی کوشش پر پولیس نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے تھے ، اس واقعہ کے بعد شہر کی صورتحال مزید خراب ہو گئی اور احتجاجی مظاہروں میں تیزی آ چکی ہے۔

پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد محمد علی اور شعیب کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، نماز جنازہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے پڑھائی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /قصور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...