قصور میں حالات خراب، جہانگیر ترین کو بھی مظاہرین نے گھیر لیا اور۔۔۔تشویشناک خبرآگئی

قصور میں حالات خراب، جہانگیر ترین کو بھی مظاہرین نے گھیر لیا اور۔۔۔تشویشناک ...
قصور میں حالات خراب، جہانگیر ترین کو بھی مظاہرین نے گھیر لیا اور۔۔۔تشویشناک خبرآگئی

  

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن )معصوم بچی زینب کے قتل پر قصور میں لوگ سراپا احتجاج ہیں اور شہر بھر میں آج مارکیٹوں اور سکولوں سمیت دیگر کاروبار زندی بالکل بند ہے جبکہ مشتعل مظاہرین نے قصور کا زمین رابطہ بھی منقطع کر رکھا ہے جس کے باعث شہر میں کسی بھی شخص کو داخل نہیں ہونے دیا جا رہا سوائے ایسی شخصیات کے جو زینب کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کرنے جا رہے ہیں ۔اس صورتحال کی پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی صبح 5بجے زینب کے گھر پہنچے تھے ۔

تازہ اطلاعات کے مطابق جہانگیر ترین کی قیادت میں تحریک انصاف کا وفد بھی زینب کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرنے کے لیے قصور کی طرف روانہ ہوا تو مظاہرین نے راستے میں ہی ان کی گاڑی کا گھیراﺅ کر لیا ۔گاڑی میں موجود جہانگیر ترین ،عبد العلیم خان اور اسحاق خاکوانی مشتعل مظاہرین کی جانب سے گھیرے جانے کے بعد باہر آگئے اور انہیں اپنا تعارف کرایا ۔اس کے بعد مظاہرین نے انہیں زینب کے گھرجانے دیا لیکن وہ آگے کا سفر انہوں نے اپنی گاڑی کے بجائے پیدل ہی کیا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /قصور