تین ماہ سے لاپتہ بچی کی دکھیاری ماں انصاف کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئی،میری بیٹی کو زینب بننے سے بچایا جائے: والدہ کی دہائی

تین ماہ سے لاپتہ بچی کی دکھیاری ماں انصاف کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئی،میری ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تین ماہ سے لاپتہ بچی کی دکھیاری ماں انصاف کی امید لیے سپریم کورٹ پہنچ گئی، چیف جسٹس سے استدعا کی ہے کہ اس کی بیٹی کو زینب بننے سے بچایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والی راولپنڈی کی14 سالہ مہرین کی والدہ اپنی بیٹی کی تلاش کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئی۔ مہرین کی والدہ نے کہا کہ اس کی بیٹی کو تین ماہ قبل پیر ودھائی کی بنگش کالونی سے اس کی بیٹی کو اغوا کیا گیا۔ مہرین کی والدہ نے کہا ”میری بیٹی حافظ قران ہے، تین مہینے ہوگئے لیکن پولیس ٹال مٹول کر رہی ہے، سپریم کورٹ میری بیٹی کو ایک اور زینب بننے سے بچائے“۔

مزید : قومی /انسانی حقوق /جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...