قصور میں مظاہرین نے لیگی ایم پی اے کے ڈیرے پر حملہ کیوں کیا؟ اصل وجہ سامنے آگئی، جان کر حکومت شرم سے پانی پانی ہوگئی
قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قصور میں مشتعل مظاہرین نے ن لیگ کے ایم پی اے نعیم صفدر کے ڈیرے میں داخل ہو توڑ پھوڑ کی اور 2 گاڑیوں کو آگ لگا دی۔مشتعل مظاہرین نے ڈیرے میں داخل ہونے سے قبل لیگی رہنما کے حامیوں سے مکالمہ بھی کیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق جس وقت مشتعل مظاہرین نعیم صفدر کے ڈیرے کی جانب بڑھے تو وہاں موجود لیگی رہنما کے حامیوں نے انہیں توڑ پھوڑ کرنے سے روکا ۔اس پر مشتعل مظاہرین نے لیگی رہنماﺅں کے حامیوں سے کہا کہ یہ آپ کے حلقے کا واقعہ ہے اور آپ لوگ ہی ہمارے گھر نہیں آئے ،آپ ہمارے نمائندے کیسے ہو سکتے ہیں ؟اس پر لیگی رہنما کے حامیوں نے کہا کہ نعیم صفدر شہر سے باہر گئے ہوئے ہیں ۔مشتعل مظاہرین اس جواب سے مطمئن نہ ہوئے اور انہوں نے ڈیرے پر دھاوا بول دیا ۔