چیف جسٹس نے بتایا زینب کا قاتل پکڑا گیا،احمد رضا قصوری، ترجمان سپریم کورٹ نے سینئر وکیل کے بیان کی تردید کر دی

چیف جسٹس نے بتایا زینب کا قاتل پکڑا گیا،احمد رضا قصوری، ترجمان سپریم کورٹ نے ...
چیف جسٹس نے بتایا زینب کا قاتل پکڑا گیا،احمد رضا قصوری، ترجمان سپریم کورٹ نے سینئر وکیل کے بیان کی تردید کر دی

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر وکیل احمد رضا قصور ی کا کہناہے کہ چیف جسٹس نے مجھے بتایا کہ زینب کا قاتل گرفتار ہو گیاہے تاہم ترجمان سپریم کورٹ نے احمد رضا قصوری کے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ چیف جسٹس نے سوشل میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بات کی تھی کہ ایسا سوشل میڈیا پر چل رہاہے۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وکیل احمد رضا قصوری نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بتا یا ہے کہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم پکڑا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ ملزم بچی کا رشتے دارہی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ میں زینب از خود نوٹس کیس میں سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس گیا تھا کہ میں قصور کا بزرگ شہری ہوں،وہاں جسٹس ثاقب نثار نے خوشخبر ی سنائی کہ ملزم پکڑا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت بھی ہوگئی ہے ،ملزم متاثرہ خاندان کا رشتے دار ہی ہے ۔

اس پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ چیف جسٹس کو یہ معلومات کہاں سے ملی تو احمد رضا قصوری نے کہا کہ انہیں اداروں کی طرف سے ہی اطلاعات ملی ہیں ۔ویڈیو دیکھئے 

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...