مہذب معاشروں میں جب اس طرح کا واقعہ ہوتا ہے تو ۔۔۔ قصو ر واقعہ پر عمران خان نے سب سے بہترین بات کہہ دی

مہذب معاشروں میں جب اس طرح کا واقعہ ہوتا ہے تو ۔۔۔ قصو ر واقعہ پر عمران خان نے ...
مہذب معاشروں میں جب اس طرح کا واقعہ ہوتا ہے تو ۔۔۔ قصو ر واقعہ پر عمران خان نے سب سے بہترین بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قصور واقعے سے عوام کو بہت دکھ ہوا ہے، زینب قتل کے دلخراش واقعہ نے لوگ کو متحد کر دیا ہے،ان کا کہناتھا کہ جب مہذب ممالک میں ایسے واقعات پیش آتے ہیں توان کے تدارک کیلئے انتظامات کئے جاتے ہیں۔
بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد زینب قتل بڑا واقعہ ہے جس سے قوم کو تکلیف ہوئی اور اس واقعہ نے قوم کو یک زبان کر دیا ہے،ان کا کہناتھا کہ جب سانحہ اے پی ایس پیش آیا تو تمام سیاسی مذہبی جماعتوں نے متحد ہو کر ایک پیغام دیا کہ گڈ اور بیڈطالبان کے فرق کے بغیر کارروائیاں کی جائیں جس سے ملک میں دہشتگردی واقعات کم ہوئے۔
عمران خان کا کہناتھا کہ جب مہذب معاشروں میں ایسے واقعات پیش آتے ہیں تو حکومتیں ایسے واقعات کے تدارک کیلئے اقدامات کرتی ہیں ،یہاں قصور میں 12 واقعات رونما ہو چکے ہیں لیکن پنجاب بچیوں سے زیادتی کے واقعات روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، ان کا کہناتھا کہ لوگوں کا پنجاب حکومت اور پولیس سے اعتماد اٹھا چکا ہے،اس لئے متاثرہ خاندان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف مانگاہے۔