قصور واقعہ کے اصل مجرم شہباز شریف ، رانا ثناءاللہ ، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب ہیں، فوری مستعفی ہوں : طاہر القادری

قصور واقعہ کے اصل مجرم شہباز شریف ، رانا ثناءاللہ ، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی ...
قصور واقعہ کے اصل مجرم شہباز شریف ، رانا ثناءاللہ ، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب ہیں، فوری مستعفی ہوں : طاہر القادری

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ قصور واقعے کے اصل مجرم شہباز شریف ، رانا ثنا ءاللہ ، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب ہیں ، فرائض میں غفلت برتنے پر ان سب کو فوری استعفیٰ دینا ہوگا، رواں ہفتے احتجاج کا سلسلہ شروع کرنے جارہے ہیں،ہمارا احتجاج اب صرف سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے لئے نہیں ہے بلکہ اب سانحہ قصوربھی ہمارے احتجاج میں شامل ہوگیا ہے، اس وقت قصور میں سارے ایم این ایز اور ایم پی اے ن لیگ سے ہیں مگر اس کے باوجود ایسے واقعات کئی سال سے ہورہے ہیں۔

لاہور میں سیاسی رہنماﺅں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے ، حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ۔ مسلم لیگ(ن) والے غریبوں کی اولادوں کو انسان کا بچہ نہیں سمجھتی ،قصور میں ہونے والا واقعہ درندگی کی بدترین مثال ہے جبکہ شیخوپورہ،فیصل آباد،سرگودھا میں بھی ایسے واقعات ہوئے مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ قصور میں احتجاج کے دوران قتل ہونے والے افراد کی ایف آئی آر میں کسی پولیس اہلکارکونامزدنہیں کیاگیا۔ حکمرانوں نے مقتول مظاہرین کی جان کی قیمت تیس تیس لاکھ روپے لگائی ہے جس سے ان کی بے حسی اور بربریت کا پردہ چاک ہوتا ہے۔ باہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ رواں ہفتے سیاسی جماعتیں احتجاج کا ایک سلسلہ شروع کر رہے ہیں ، اس احتجاج میں اب صرف سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہدا کا حساب نہیں لیں گے بلکہ قصور واقعے کے متاثرین کو بھی انصاف دلا کر دم لیں گے۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...