زینب کا قاتل گرفتار ہوا یا نہیں ؟ چیف جسٹس ثاقب نثار خود میدان میں آ گئے ، سچائی سب کو بتا دی

زینب کا قاتل گرفتار ہوا یا نہیں ؟ چیف جسٹس ثاقب نثار خود میدان میں آ گئے ، ...
زینب کا قاتل گرفتار ہوا یا نہیں ؟ چیف جسٹس ثاقب نثار خود میدان میں آ گئے ، سچائی سب کو بتا دی

  

(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے سینئر وکیل احمد رضاقصوری کی جانب سے ان کے نام کے ساتھ منسوب کئے جانے والے سانحہ قصور  کے قاتل کی گرفتاری  سے متعلق بیان کی تردید کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سپریم کورٹ کا کہناتھا کہ چیف جسٹس نے سوشل میڈیا کے حوالے سے بات کی تھی کہ سوشل میڈیا پر چل رہاہے کہ ملزم پکڑا گیا ہے جبکہ چیف جسٹس نے اپنے طور پر احمد رضاقصوری سے ملزم کی گرفتاری کے حوالےسے کوئی بات نہیں کی ۔

واضح رہے کہ سینئر وکیل احمد رضا قصوری نے نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے انہیں بتا یا ہے کہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم پکڑا گیا ہے ،ان کا کہنا تھاکہ ملزم بچی کا قریبی  رشتہ دارہی ہے۔

مزید : Breaking News /قومی