بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق ہوگیا ، اعلان کچھ دیر میں ہوگا

بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق ہوگیا ، اعلان کچھ دیر میں ہوگا
بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق ہوگیا ، اعلان کچھ دیر میں ہوگا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ کے نام پر ن لیگ اور ق لیگ کے اراکین میں اتفاق ہوگیا ہے ، جس کے مطابق میرعبدالقدوس بزنجونئے قائدایوان ہوں گے، اس حوالے سے حتمی اعلان کچھ دیربعدپریس کانفرنس میں کیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں ن لیگ اور ق لیگ کے اراکین عبدالقدوس بزنجوکوقائدایوان بنانے پر متفق ہوگئے ہیں ، اس حوالے اعلان کچھ دیر میں باضابطہ پریس کانفرنس میں کیا جائے گا ۔ میر عبد القدوس بزنجو  کا تعلق مسلم لیگ (ق) سے ہے جبکہ وہ 2013 سے 2015 تک بلوچستان اسمبلی کے   ڈپٹی سپیکر  بھی رہ چکے ہیں۔عبد القدوس بزنجو  بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 41 آواران سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ 

مزید : Breaking News /قومی