پیرس، ہوٹل میں ڈاکوؤں کا دھاوا، زیورات لوٹ لیے
پیرس(آن لائن)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں معروف ہوٹل رٹز میں مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مار کرکے لاکھوں یورو مالیت کے زیورات لوٹ لیے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہناہے کہ ہوٹل کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر ڈاکوؤں نے زیورات لوٹے جبکہ پولیس نے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہوٹل مالکان کا کہناہے کہ لوٹے گئے زیورات کی مالیت 40 لاکھ یورو سے زائد ہے جو پا کستانی روپے میں 50 کروڑ روپے یا اس سے زائد بنتی ہے۔