’اگر کوئی مرد پیسے دینے کے لئے تیار ہو تو میں اس کے لئے یہ کام کر دوں گی‘ خاتون نے وہ پیشکش کر دی جو آج تک کسی لڑکی نے نہ کی ہوگی

’اگر کوئی مرد پیسے دینے کے لئے تیار ہو تو میں اس کے لئے یہ کام کر دوں گی‘ ...

ہیلسنکی(نیوز ڈیسک)سیرو سیاحت کے لئے اکیلے جانے کی بجائے کوئی اپنا بھی ساتھ ہو تو لطف دوبالا ہو جاتا ہے، لیکن اگر کسی کے ساتھ جانے والا کوئی نا ہو تو وہ کیا کرے؟ ایسے شخص کو چاہئیے کہ وہ فن لینڈ سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی حینا سے رابطہ کر لے کیونکہ وہ خود یہ پیشکش کر رہی ہیں، بشرطیکہ ان کے تمام اخراجات انہیں ساتھ لے جانے والا ادا کرے۔

میل آن لائن کے مطابق 32 سالہ حینا کا کہنا ہے کہ وہ سیاحتی سفر کے انتظامات کے حوالے سے تجربہ رکھتی ہیں اور جس کے بھی ساتھ جائیں گی اس کے سفرکو پرلطف بنانے کی گارنٹی دیتی ہیں۔ وہ گزشتہ سات سال سے یہ خدمات فراہم کررہی ہیں اور اب تک 40 سے زائد ممالک کا سفر کرچکی ہیں۔ ان تمام ممالک کی سیر کے لئے ان کے تمام اخراجات ان افراد نے دئیے جن کے ساتھ وہ سیر کیلئے گئیں۔

حینا نے اپنے ماضی کے تجربات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ”لوگ بہت سی وجوہ کی بناءپر وسائل ہونے کے باوجود دنیا کی سیر کونہیں جاتے۔ مثال کے طور پر وہ کسی معذوری کے شکار ہوسکتے ہیں، انہیں فضائی سفر سے خوف محسوس ہوسکتا ہے، وہ بیرون ملک سفر کے انتظامات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، یا بس وہ سست ہوسکتے ہیں۔ میں اس طرح کے لوگوں کو اپنی خدمات فراہم کرتی ہوں تاکہ ان کی مشکلات کو آسان کرکے انہیں دنیا کی سیر کا خوشگوار تجربہ فراہم کرسکوں۔ میں بہت خوش مزاج ہوں اور اپنے ساتھ سفر کرنے والوں کو ہمیشہ بہت خوش رکھتی ہوں۔ اچھے موضوعات پر گفتگو کرنا مجھے بہت پسند ہے۔ چونکہ میں نے دنیا دیکھ رہی ہے لہٰذا میں ہر ملک کے بہترین مقامات کا علم رکھتی ہوں اور ان کے بارے میںر ہنمائی فراہم کرسکتی ہوں۔ میں یہ کہہ سکتی ہوںمیرے ساتھ سفر کرنے والے کا سفر بہت ہی اچھا گزرے گا اور وہ دوبارہ بھی مجھے ساتھ لیجانا چاہے گا۔ اور ہاں، یہ یاد رہے کہ مجھے ساتھ لے جانے کا یہ مطلب نہیں کہ میں ہر مطالبہ پورا کرنے کے لئے تیار ہوں۔ میں صرف ایک اچھی دوست کے طور پر کسی کے ساتھ جاتی ہوں۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...