اس ایک باہمت پاکستانی خاتون نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا دل جیت لیا، ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا

اس ایک باہمت پاکستانی خاتون نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا دل جیت لیا، ہر ...
اس ایک باہمت پاکستانی خاتون نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا دل جیت لیا، ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی خواتین کی محنت اور جفاکشی ایک مثال کی حیثیت رکھتی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں محنت و مشقت کرکے اپنے بچوں کی کفالت کرنے والی ایک پاکستانی خاتون بھی ایک ایسی ہی قابل ستائش مثال ہے، جس کے عزم و ہمت نے متحدہ عرب امارات کے حکام کو بے حد متاثر کیا ہے۔
گلف نیوز کے مطابق اس باہمت خاتون کے بارے میں پہلی بار ایک ٹویٹر صارف @jalalsherazi نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شئیر کی۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا”ان کا نام یاسمین ہے۔ ان کی تین بیٹیاں ہیں اور ایک بیٹا دوسری جماعت کا طالب علم ہے۔ اس باہمت خاتون کے پاس اپنے بچوں کی کفالت کے لئے کوئی اور راستہ نہیں تھا لہٰذا انہوں نے خود محنت مشقت کرکے ان کی پرورش کا فیصلہ کیا،ا گرچہ ان کا یہ راستہ آسان نہیں۔ پھلوں کی فروخت سے وہ قلیل آمدنی حاصل کرتی ہیں جس سے باعزت طریقے سے اپنے بچوں کی کفالت کرتی ہیں۔“


پاکستان میں اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعبی نے یہ ٹویٹ دیکھی تو وہ یاسمین کے پاس ان کے پھلوں کے سٹال پر جا پہنچے۔ متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بتایا گیا کہ معزز سفیر نے خود اس خاتون کے پاس جاکر ان کی ضروریات کے بارے میں معلومات لیں اور ان کی مدد کی۔ انہوں نے یاسمین کو پاکستانی خواتین کے عزم و ہمت کی عظیم مثال قرار دیا۔