طاہر القادر ی کا 17 جنوری کو مال روڈ پر احتجاج کا اعلان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے 17جنوری کو لاہور میں مال روڈ پراحتجا ج کا اعلان کر دیااور کارکنا ن کو ہر قسم کی تیار ی کے ساتھ آنے کی ہدایت کردی ۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ احتجا ج میں تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ کنٹینر ایک ہے اورپتہ نہیں کتنے لیڈر آتے ہیں؟ لیکن میرے خیال میں تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت شریک ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مال روڈ پرہونے والا احتجاج آگے بھی چلتا رہے گا،انصاف کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں لیکن ہم ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس کا قانون اجازت نہیں دیتا ۔انسانی جانوں کی قیمت پیسوں سے زیادہ ہے،تمام فیصلے 17 جنوری کے اجلاس میں کرکے جائیں گے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...