دنیا کا سب سے بہترین کموڈ متعارف کروادیا گیا، خاصیت ایسی کہ ایک مرتبہ آپ اس پر بیٹھ جائیں تو پھر اٹھنے کو دل نہیں کرے گا کیونکہ۔۔۔

دنیا کا سب سے بہترین کموڈ متعارف کروادیا گیا، خاصیت ایسی کہ ایک مرتبہ آپ اس ...

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکنالوجی کی جدت روزمرہ استعمال کی ہر چیز کو جدید سے جدید تر بناتی جا رہی ہے اور اب سائنسدانوں نے ٹوائلٹ کے لئے بھی ایسا جدید ترین کموڈ متعارف کروا دیا ہے کہ جو اس پر ایک بار بیٹھ جائے گا پھر اس کا اٹھنے کو دل ہی نہیں کرے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ ایک سمارٹ کموڈ ہے جس کا ڈھکن آدمی کی آواز کے ذریعے ہی کھلے گا اور بند ہو گا اور بولنے سے ہی یہ ازخود آدمی کے کیے کرائے کو فلش کر دیا کرے گا۔ گویا یہ کموڈ ان لوگوں کے لیے نعمت ثابت ہو گا جو جراثیم کے خوف سے ٹوائلٹ کے ڈھکن اور فلش ہینڈل وغیرہ کو ہاتھ لگانے سے خوف کھاتے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ کموڈ اپنے اوپر بیٹھنے والے شخص کے مخصوص حصے کو گرم رکھے گا۔ مزید اس میں ایل ای ڈی لائٹس اور موسیقی کی ڈیوائسزاورسٹیریو ساﺅنڈ کوالٹی کے حامل سپیکرز بھی لگائے گئے ہیں۔ اس کے یہ تمام فیچرز سمارٹ فون کی ایک ایپلی کیشن کے ذریعے کام کریں گے۔ آدمی اس کموڈ کی ایپلی کیشن اپنے فون میں انسٹال کرے گا اور پھر اسی کے ذریعے بول کر اس کموڈ سے مذکورہ تمام کام کروائے گا۔یہ کموڈ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ’کوہلر‘ کے ماہرین نے تیار کیا ہے جو لاس ویگاس میں جاری سی ای ایس ٹیک کانفرنس میں متعارف کروایا گیا۔ اس کی قیمت 5ہزار 625ڈالر(تقریباً6لاکھ روپے) سے 7ہزار 825 ڈالر (تقریباً 8لاکھ روپے) کے درمیان ہو گی۔ اس کی فروخت رواں سال کے اختتام تک شروع ہو جائے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /سائنس اور ٹیکنالوجی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...