48سالہ سابق کرکٹر کا نیا معاشقہ، لڑکی کی عمر کتنی ہے؟ اتنی کم کہ مردوں کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

48سالہ سابق کرکٹر کا نیا معاشقہ، لڑکی کی عمر کتنی ہے؟ اتنی کم کہ مردوں کی ...
48سالہ سابق کرکٹر کا نیا معاشقہ، لڑکی کی عمر کتنی ہے؟ اتنی کم کہ مردوں کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹرز کے معاشقے کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہوتی۔ ایسے ہی سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کا نیا معاشقہ شروع ہوا ہے لیکن اس بار 48سالہ کرکٹر کی محبت میں گرفتار ہونے والی لڑکی کی عمر کتنی ہے؟ یہ جان کر آپ ضرور دنگ رہ جائیں گے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس بار شین وارن کی محبت میں گرفتار ہونے والی لڑکی معروف ماڈل ایمی لی ڈکسن ہے جس کی عمر شین وارن سے لگ بھگ آدھی، یعنی 26سال ہے۔ شین وارن کے بیٹے جیکسن کی عمر 18سال ہے۔

ایمی اس سے قبل 30سالہ نِک کے ساتھ تعلق میں تھی لیکن کچھ عرصہ قبل ان میں علیحدگی ہو گئی۔اس علیحدگی پر ایمی کو کبھی افسردہ نہیں دیکھا گیا بلکہ مشاہدہ کیا گیا کہ شین وارن ایمی کی انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی لگ بھگ ہر تصویر پر مزاحیہ کمنٹس کرتے اور ایمی ان کے کمنٹس کو لائیک کرتی تھی۔ ان کمنٹس میں اکثر شین وارن ایمی کے ساتھ فلرٹ کرتے بھی پائے گئے اور اب دونوں کا معاشقہ باقاعدہ منظرعام پر آ گیا ہے۔تاہم اس بار شین وارن کے مداح اس بات پر حیران ہیں کہ انہوں نے اپنے سے آدھی عمر کی لڑکی کا انتخاب کیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل