مکہ مکرمہ میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی

مکہ مکرمہ میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی
مکہ مکرمہ میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مکہ مکرمہ (آئی این پی )مکہ مکرمہ میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی شہر مکہ مکرمہ سے متصل ضلع شرائع المجاھدین میں واقع ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔سعودی شہری دفاع کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ پہلے عمارت میں رکھے ہوئے فرنیچر میں لگی جس کے بعد آگ نے شدت اختیار کرلی اور کمروں تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔واضح رہے کہ عمارت میں افریقی خاندان رہائش پذیر تھا جبکہ آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : عرب دنیا