بچوں سے زیادتی کے واقعات ، وزیر اعلیٰ سندھ نے خصوصی ڈیسک قائم کردیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بچوں سے زیادتی کے واقعات کے سدباب کے لئے وزیراعلیٰ ہاوس میں خصوصی ڈیسک قائم کردیا گیا ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اس خصوصی ڈیسک کی براہ راست نگرانی کریں گے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر بچوں سے زیادتی کے واقعات کے حوالے سے خصوصی ڈیسک قائم کر دیا ہے ۔ خصوصی ڈیسک وزیراعلیٰ ہاوس کے شکایتی سیل میں قائم کیا گیا ہے۔ اس خصوصی ڈیسک پر بچوں سے زیادتی کے حوالے سے  24 گھنٹے شکایات وصول کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ تعلیم کو بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اسکولزبچوں کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کریں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...