مملکت میں بے روزگاری کی شرح 12.8 نہیں بلکہ 34 فیصد ہے: ڈاکٹر فہد الجمعہ

مملکت میں بے روزگاری کی شرح 12.8 نہیں بلکہ 34 فیصد ہے: ڈاکٹر فہد الجمعہ

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی رکن شوریٰ ڈاکٹر فہد الجمعہ نے یہ دعویٰ کرکے کہ سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح 12.8فیصد نہیں بلکہ 34فیصد ہے دھماکہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ 15برس سے زیادہ عمر کا جو لڑکا ملازمت تلاش کرے اور اسے 4ہفتے کے دوران ملازمت نہ ملے اسے بے روزگار مانا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگار اور ملازمت کے متلاشی شہری کے درمیان فاصلہ 3ماہ کا نہیں بلکہ 4ہفتے کا مانا جائے۔ انہوں نے ا ین بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ اگر ہم 2017ءکی دوسری اور تیسری سہ ماہی کا تقابلی مقابلہ کریں تو پتہ چلے گا کہ تیسری سہ ماہی میں روزگار تلاش کرنے والوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ ہوگئی اور بے روزگاروں کی تعداد میں مزید 10ہزار کا اضافہ ہوگیا۔ محکمہ شماریات کے ترجمان نے رکن شوریٰ کے جواب میں واضح کیا کہ ہمارے محکمے نے جو اعدادوشمار دیئے ہیں وہ بین الاقوامی معیار پر پورے اترتے ہیں۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...