مال روڈپراحتجاج کی اجازت نہیں،متبادل جگہ دینے کوتیارہیں:راناثنااللہ

مال روڈپراحتجاج کی اجازت نہیں،متبادل جگہ دینے کوتیارہیں:راناثنااللہ
مال روڈپراحتجاج کی اجازت نہیں،متبادل جگہ دینے کوتیارہیں:راناثنااللہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مال روڈپراحتجاج کی اجازت نہیں،متبادل جگہ دینے کوتیارہیں۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ کا طاہر القادر ی کے مال روڈ پر احتجاج کرنے کے اعلان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مال روڈپراحتجاج کی پابندی لاہورہائیکورٹ کے حکم کے تحت ہے،مال روڈپراحتجاج کامقصدٹریفک کانظام درہم برہم کرنا،سرکاری ملازمین کودفاتراوربچوں کو سکول جانے سے روکناہے۔انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری پاکستان صرف احتجاج اورانتشارکی غرض سے آ تے ہیں لیکن قادری صاحب اپناشوق اپنے اصل ملک کینیڈامیں پوراکریں کیونکہ ہم عوام کیخلاف احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی