زینب کو انصاف دو، پنجاب یونیورسٹی کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں

زینب کو انصاف دو، پنجاب یونیورسٹی کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں
زینب کو انصاف دو، پنجاب یونیورسٹی کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی معصوم زینب کو انصاف دلانے اور اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے پنجاب یونیورسٹی کی طالبات بھی سڑکوں پر نکل آئی ہیں، طالبات نے مطالبہ کیا کہ بنت حوا کو انصاف دلانے کے لئے پنجاب حکومت فوری کارروائی کرے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے سوشیالوجی،ابلاغیات ،ہیلی کالج، لاءکالج اور آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ کی طالبات نے زینب کے بیہمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طالبات نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پرمعصوم طالبہ کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حکومت مخالف نعرے درج تھے ۔طالبات نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت معصوم طالبہ کے قاتل کو فی الفور گرفتار کر کہ کیفرکردار تک پہنچائے اور اس درندہ صفت انسان کو نشان عبرت بنایا جائے ۔

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ نے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میںمعصوم زینب کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب اسامہ اعجاز کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ حکومت واضح کرے کہ وہ امن لانا چاہتی ہے یا پھر ہر روزدرندگی کی نئی مثالیں قائم کرنا چاہتی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کہ طلبہ و طالبات مرحومہ کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔ قاتلوں کی عدم گرفتاری حکمرانوں کی غیر سنجیدگی اور ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور