رو س اورایران شامی صوبے ادلب میں فوجی چڑھائی نہ کریں:ترکی کی وارننگ
انقرہ(این این آئی)ترکی نے روس اورایران پر زور دیا ہے کہ وہ شام کے صوبے ادلب پر فوجی چڑھائی نہیں کریں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ روس اور ایران گزشتہ سال ترکی کیساتھ ہونے والے معاہدے کا احترام کریں جس میں ادلب کو ڈی اسکیلیشن زون قرار دیا گیا تھااوراس حوالے سے روس اور ایران ضامن تھے۔انہوں نے کہاکہ لہذا اب روس اور ایران، شامی سرکاری فوج کو ادلب پر فوجی لشکرکشی سے روکیں۔واضح رہے کہ ترک وزارت خارجہ نے ادلب کے معاملے پرگذشتہ روز روسی اورایرانی سفیروں کو بھی طلب کرکے احتجاج کیاتھا۔