زینب کے قاتلوں کوگرفتار کرکے سرعام پھانسی دی جائے: پیر حسان حسیب

زینب کے قاتلوں کوگرفتار کرکے سرعام پھانسی دی جائے: پیر حسان حسیب
زینب کے قاتلوں کوگرفتار کرکے سرعام پھانسی دی جائے: پیر حسان حسیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیر حسان حسیب الرحمان نے کہا ہے کہ قصور واقعے کی مذمت کرنے کے لئے میرے الفاظ نہیں ہیں ، یہ واقعہ درندگی کی بدترین مثال ہے ، زینب کے قاتلوں کا تعاقب کرکے انہیں سرعام پھانسی کی سزا دی جائے۔
آستانہ عالیہ عید گاہ شریف کے پیر حسان حسیب الرحمان نے قصور کی معصوم زینب کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم زینب کو جس بہیمانہ طریقے کے ساتھ قتل کیا گیا ہے ،میں تصور بھی نہیں کرسکتا کہ کوئی انسان اس حد تک درندگی کا اختیار کرے گا ۔ ہم سب اپنی بیٹیوں سے پیار کرتے ہیں ، زینب بھی ہماری قوم کی بیٹی تھی، پوری قوم کو چاہیئے کہ اس واقعے کی مذمت کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزموں کا جلد از جلد تعاقب کرکے انہیں گرفتار کیا جائے اوراسے سخت سے سخت سزا دی جائے۔