شعیب کو 3گولیاں ماری گئیں ، صرف انصاف چاہتے ہیں : مقتول کی والدہ

شعیب کو 3گولیاں ماری گئیں ، صرف انصاف چاہتے ہیں : مقتول کی والدہ
شعیب کو 3گولیاں ماری گئیں ، صرف انصاف چاہتے ہیں : مقتول کی والدہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقتول شعیب کی والدہ  نے کہاہے کہ میرے بیٹے کو 3گولیاں ماری گئیں ،ہم صرف انصاف چاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام ’’ ندیم ملک لائیو ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے قصور میں گزشتہ روز پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شعیب کی والدہ فائزہ بیگم کا کہناتھاکہ میرا بیٹا شعیب گھر کا واحد کفیل تھا ، اب گھر کو پورا کون کرے گا؟۔شعیب کو 3گولیاں ماری گئیں ،میرا سوال ہے کہ شعیب نے ایسا کیا کیا جو اسے بے دردی سے مارا گیا؟،ہم صرف اور صرف انصاف چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قصور میں ڈی پی او آفس کے سامنے 7سالہ بچی زینب کے قتل اور زیادتی کیخلاف احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 2افرا د جاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوئے تھے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /قصور