سعودی فوج نے یمن سے داغے جانے والا بیلسٹک میزائل تباہ کر کے حملہ ناکام بنا دیا

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی فوج نے یمن میں سے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے جانے والا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا کا کہناہے کہ یمن میں سے حوثی باغیوں نے ایک مرتبہ سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل داغا جسے سعودی فوج نے جنوبی سرحدی صوبے نجران میں داخل ہوتے ہی ہوا میں تباہ کر دیا ،حوثی باغیوں نے اب تک سعودی عرب پر 87 بلیسٹک میزائل حملے کیے ہیں جنہیں سعودی فوج کی جانب سے ناکام بنا دیا گیا ۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...