”میری دو سال قبل بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی اور یہ چیز جو ان میں دیکھی پہلے کبھی کسی میں نہیں دیکھی “ عمران خان نے پہلی مرتبہ لب کشائی کر دی ،انتہائی حیران کن اعلان کر دیا

”میری دو سال قبل بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی اور یہ چیز جو ان میں دیکھی پہلے ...
”میری دو سال قبل بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی اور یہ چیز جو ان میں دیکھی پہلے کبھی کسی میں نہیں دیکھی “ عمران خان نے پہلی مرتبہ لب کشائی کر دی ،انتہائی حیران کن اعلان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ میری بشریٰ بی بی سے ملاقات دو سال قبل ہوئی تھی ، میں ان کی فیملی کے ساتھ بھی ملا ہوں ،وہ ہمیشہ پردہ کرتی ہیں ،جو درجہ ان کا معرفت کا ہے وہ میں نے کسی میں بھی نہیں دیکھا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیو ز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ اس طرح پراپیگنڈہ کر کے بشریٰ بی بی کی فیملی کو نقصان پہنچایا گیاہے ،وہ پردہ کرتی ہیں اور ان کی فیملی کنزرویٹو ہے اور مجھے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے بھی تکلیف ہو تی ہے ۔عمران خان کا کہناتھا کہ میں نے شادی کا پیغام بھیجاہے اس کا میری بہنوں کو بھی معلوم نہیں ہے اور خاندان کو اس وقت بتانا تھا جب بات آگے بڑھتی ۔

عمران خان کا کہناتھا کہ میں نے ایک سات سال پہلے ایک کتاب لکھی ، میں نے اس میں 30 سال پہلے شروع ہونے والے روحانی سفر کے بارے میں بیان بھی کیا ہے ،میرا ایمان کمزور تھا ،میری ایک شخص سے ملاقات ہوئی جس کانام میاں بشیر تھا ،پہلی دفعہ مجھے صوفی ازم سمجھ آئی اور معرفت کا سفر شروع ہوا ،میں نے ایمان کی طرف آیا ،میں نے صوفی ازم پر پڑھنا شروع کیا ،معرفت ایک سمندر ہے ،میاں بشیر میری رہنمائی کرتے تھے ،جب وہ دنیا سے چلے گئے تو مجھے بہت تکلیف ہوئی ، میں ان کے ساتھ بہت وقت گزارتا تھا ۔

عمران خان کا کہناتھا کہ بشریٰ بی بی سے میری دوسال قبل ملاقات ہوئی ،میں ان کی فیملی کے ساتھ بھی ملا ہوں ،وہ ہمیشہ پردہ کرتی ہیں ، میں نے جو درجہ معرفت کا ان کا دیکھا ہے وہ کسی اور میں نہیں دیکھاہے ،ان کی طلاق ہو گئی تو میں نے شادی کی پیشکش کی ،تنقید کرنے والوں کو معرفت کے بارے میں کچھ پتا نہیں ہے ۔

عمران خان نے گفتگو کے دوران کامران شاہد کو بتایا کہ میں جب بھی ان سے ملا تو بشریٰ بی بی نے پردہ کیا ہوتا تھا ،اس پرصحافی نے عمران خان کو بیچ میں روکتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی حیران کن بات ہے کہ آپ نے آج تک بشریٰ بی بی کو نہیں دیکھا۔ ، جس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی ان سے ملنے کیلئے گیا وہ پردے میں ہوتی تھیں ،میراان سے رشتہ ہی ایسا ہے ،مرے بچوں کو نہیں پتا تھا کہ میں نے انہیں شادی کی پیشکش کی ہے اگر بات آگے بڑھتی تو انہیں بتاتا ۔

عمران خان نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے زندگی میں صرف ایک مرتبہ ہی کام (نوکری ) کیا ، جب میں آکسفورڈ میں پڑھتا تھا تو میرے پاس پیسے ختم ہو گئے ،ان دنوں جنگ چل رہی تھی اور میرے والد پیسے نہیں بھیج سکے ،پہلے سال ہی پیسے ختم ہو گئے تو مجھے ایک سٹور میں کام کرنا پڑا ،ان دنوں کرسمس کی تین ہفتوں کی چھٹیاں تھیں اور مجھے تین ہفتے کیلئے ہی کام کرنا تھا لیکن 10 دن کے بعد ہی مجھے نکال دیا گیا کیونکہ میری کسی نہ کسی سے لڑائی ہو جاتی تھی ۔

عمران خان کا کہناتھا کہ کوئی مجھ سے زبردستی کوئی کام نہیں کر وا سکتا ،میر ے لیے کھلاڑی ہونا بھی مشکل تھا میری کیپنٹز سے بھی لڑائی ہو جاتی تھی ۔اللہ نے مجھے زندگی میں کامیابی دی ہے ،کرکٹ ، سیاست اور ہسپتال بنانے میں مجھے کامیابی ملی ،کیاں میں کوئی ربوٹ تھا جو کنٹرول ہو کر یہاں تک پہنچا ہوں ۔

مزید : اہم خبریں /قومی