ملک ریاض کا قصور میں زیادتی کانشانہ بننے والی بچی کی امداد کا اعلان

ملک ریاض کا قصور میں زیادتی کانشانہ بننے والی بچی کی امداد کا اعلان
ملک ریاض کا قصور میں زیادتی کانشانہ بننے والی بچی کی امداد کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان ان لائن) چیئر مین بحریہ ٹاون ملک ریاض نے زیادتی کانشانہ بننے والی 6سالہ کائنات  کے علاج معالجہ و امداد کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک ریاض نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ زیادتی کا شکار ہونے والی کائنات بتول کا علاج فری کیا جائے جبکہ اس حوالے سے بحریہ ٹاؤن ہسپتال کی ٹیم قصور روانہ کردی گئی ہے ۔یہی نہیں چیئرمین بحریہ نے بچی کے والدین کے ساتھ مزید ہر طرح کی مدد کرنے کا بھی کہا ہے۔واضح رہے کہ 6سالہ کائنات بتول کو 10نومبر کواغوا کیا گیا تھااور 13نومبر کو کچرے کے ڈھیر سے ملی تھی ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں