5 سالہ بچی کے سامنے ماں کو ریپ کرنے کی کوشش، خاتون نے حاضر دماغی سے ایسا کام کردکھایا کہ اب کبھی خوابوں میں بھی ایسی حرکت کے بارے میں نہ سوچے گا
جوہانسبرگ(نیوز ڈیسک) جنسی درندوں کے لئے کوئی پھانسی کا مطالبہ کرتا ہے تو کوئی کہتا ہے کہ انہیں سرعام گولی مار دینی چاہئیے لیکن جنوبی افریقہ میں ایک بہادر خاتون نے اپنی عزت پامال کرنے والے درندے کو ایسی سزا دے ڈالی کہ وہ شیطان ضرور سوچتا ہو گا کہ اس سے بہتر تھا کہ اسے موت ہی آ جاتی۔
ویب سائٹ en.dailypakistan.com.pk کے مطابق وائٹ ریور ٹاﺅن کے علاقے میں ایک خاتون اپنی کمسن بچی کے ساتھ ہسپتال جا رہی تھی کہ جلدی پہنچنے کی کوشش میں وہ ایک گاڑی میں سوار دومردوں سے لفٹ لے بیٹھی۔ سفید رنگ کی ٹیوٹا گاڑی میں سوار مردوں نے اسے ہسپتال پہنچانے کے بہانے اپنے ساتھ بٹھایا لیکن گاڑی جھاڑیوں میں کھڑی کر کے خاتون کی عزت پر حملہ کر دیا۔ جب خاتون نے دیکھا کہ اس کی مزاحمت ان درندوں کو نہیں روک پا رہی تو اس نے مجبور ہو کر ان میں سے ایک کے جسم کے مخصوص حصے کو اپنے دانتوں میں دبوچ لیا اور اس زور سے کاٹا کہ وہ بدبخت لہولہان ہو کر چیخنے چلانے لگا۔ اس خطرناک حملے سے گھبرا کو دونوں خاتون کے وہیں چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جنسی حملہ آور کو جسم کے ایسے حصے پر گہرا گھاﺅ لگا ہے کہ وہ چار و ناچار کسی ڈاکٹر کے پاس ضرور جائے گا۔ شہریوں کے لئے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی عضو مخصوصہ والے کسی بھی شخص کے بارے میں معلومات ملیں تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی جائے جبکہ تمام ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کو بھی خبردار رہنے کو کہا گیا ہے۔