پنجاب حکومت نے نوکریوں کا اعلان کردیا، سارا دن انٹرنیٹ پر گزارنے والے پاکستانی نوجوانوں کے لئے بہترین موقع

پنجاب حکومت نے نوکریوں کا اعلان کردیا، سارا دن انٹرنیٹ پر گزارنے والے ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کے شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی پی آر ) نے مختلف شعبوں میں نوکریوں کا اعلان کردیا ہے ، پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا آفیسرز کی نوکریوں کے لئے ڈی جی پی آر کی ویب سائٹ پر اپلائی کیا جا سکتا ہے جبکہ نوکری کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 19جنوری2018ءہے۔

تفصیلات کے مطابق شعبہ تعلقات عامہ حکومت پنجاب نے نوجوانوں کے لئے نوکریوں کا اعلان کردیا ہے، ان نوکریوں میں ڈائریکٹر پرنٹ میڈیا ، ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا ، میڈیا ریلیشنگ آفیسر ، ریجنل میڈیا آفیسر ، انٹرنیشنل نیوز پیپر و میگزین آفیسر، ڈائریکٹر ریڈیو، ڈائریکٹر کیبل ٹی وی افیئرزاور آئی ٹی آفیسرز سمیت دیگر اہم پوسٹیں شامل ہیں۔ ڈی جی پی آر کے مطابق تمام امیدواروں کی تقرریاں میرٹ کے تحت کی جائیں گی جبکہ تقرریاں پنجا ب حکومت کے قوانین کے تحت کنٹریکٹ پر کی جائیں گی۔ میرٹ کی بنیاد پر منتخب ہونے والے امیدواروں کو مارکیٹ کے مطابق پرکشش تنخواہیں دی جائے گی جبکہ ان پوسٹوں کے لئے پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والے امیدوار ہی اپلائی کر سکتے ہیں۔

محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق پوسٹوں کے لئے صرف اہل امیدوار ہی اپلائی کر سکتے ہیں ، نامکمل کوائف دینے والے اور مجوزہ معیار پر پورا نہ اترنے والے امیدوار وں کی درخواستیں مسترد کردی جائیں گی جبکہ کسی بھی پوسٹ کے لئے اہل شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں کو ہی انٹرویو کے لئے بلایا جائے گا۔

نوٹ :نوکری کیلئے اپلائی کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...