شادی سے پہلے نوجوان جوڑے نے ایسا فوٹوشوٹ کروادیا کہ دیکھ کر آپ کے بھی منہ میں پانی آجائے گا

شادی سے پہلے نوجوان جوڑے نے ایسا فوٹوشوٹ کروادیا کہ دیکھ کر آپ کے بھی منہ میں ...
شادی سے پہلے نوجوان جوڑے نے ایسا فوٹوشوٹ کروادیا کہ دیکھ کر آپ کے بھی منہ میں پانی آجائے گا

  

ممبئی(نیوز ڈیسک) شادی جیسے اہم ترین موقعے کو عمر بھر کے لئے یاد گار بنانے کی خاطر ہر جوڑے کی کوشش ہوتی ہے کہ اس موقع کی تصاویر ایسی بنائے کہ سب عش عش کر اٹھیں۔ سوشل میڈیا پر آئے روز ایک سے بڑھ کر ایک شادی کی خوبصورت تصاویر سامنے آتی ہیں، لیکن ایک بھارتی جوڑے نے اپنی شادی سے قبل ایسا فوٹوشوٹ کروایا ہے کہ ہر کسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ان کی یہ منفرد تصاویر اتنی مقبول ہوئی ہیں کہ بڑے بڑے سلیبرٹی جوڑے بھی پیچھے رہ گئے ہیں۔

وشاکا اور ونیت نامی یہ جوڑا کھانے پینے کا بے حد شوقین ہے، تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ بجائے روایتی فوٹو شوٹ کے کیوں نا وہ ایسی تصاویر بنائیں جو ان کی مشترکہ شوق کی عکاس ہوں۔ بس انہوں نے اس منفرد خیال پر عمل کیا اور نتیجہ یہ تصاویر ہیں جن کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔

دیکھئے یہاں دونوں چائے کے کپ ہاتھ میں تھامے ایک دوسرے کو محبت سے دیکھ رہے ہیں اور چائے پر ملائی سے بنے دل ان کی محبت کی گواہی دے رہے ہیں:

کھانے کی میز پر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے اپنی شادی کی تاریخ کے ساتھ:

اپنے پسندیدہ مشروبات کے درمیاں:

چٹ پٹی چٹنیاں خریدتے ہوئے:

پیزا تو ہم دونوں کو بہت ہی پسند ہے:

اور شوارمہ بھی:

دیسی جوڑا کھانے کے لئے نکلے تو بھنے مرغ کو کیسے نظر انداز کر سکتا ہے:

محبوب کو اپنے ہاتھ سے کھلانے کا مزہ ہی اور ہے:

بانٹنے سے محبت بڑھتی ہے:

بھنی ہوئی مچھلی، پیار کرنے والوں کے لئے انمول تحفہ!

مزید : ڈیلی بائیٹس