آدمی باتھ روم میں جاکر اتنا مصروف ہوگیا کہ بیگم کی باتوں کا جواب دینا ہی بھول گیا، بیگم نے غصے میں 2 گولیاں سر میں دے ماریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) غصے والی بیویاں تو بہت سے لوگوں کے مقدر میں لکھی ہوتی ہیں لیکن قدرت کسی کو بھی ایسی غصیلی بیوی نا دے جو اشتعال میں آئے تو میاں پر گولیاں ہی برسا دے۔یہ عجیب و غریب واقعہ امریکی ریاست ایریزونا میں پیش آیا جہاں ایک صاحب واش روم جا کر اپنے کام میں مگن ہو گئے اور بیوی کی بات کا جواب دینے میں کچھ غفلت ہو گئی۔ بیوی نے ایک، دو بار آواز دی لیکن جب کوئی جواب نا ملا تو پستول اٹھایا اور ٹوائلٹ میں گھس کر گولیاں برسا دیں۔ ٹوائلٹ کی دیوار پر دو گولیاں لگیں تو بیچارے شوہر کے اوسان خطان ہو گئے اور وہ سب کچھ چھوڑ کر باہر بھاگ کھڑا ہوا۔ اس نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی کہ اس کی بیوی اس پر گولیاں برسا رہی ہے۔
پولیس نے شوہر کی اطلاع پر خاتون کو گرفتار کر لیا۔ جب اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو کہنے لگی کہ شوہر بات کا جواب نہیں دے رہا تھا اس لئے اسے خبردار کرنے کے لئے گولیاں چلائیں۔ معاملے کی تحقیقات کرنے کے بعد پولیس بھی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ خاتون نے گولیاں محض غصے کے اظہار کے لئے چلائی تھیں۔ بہرحال یہ گولیاں اس کے شوہر کے سر سے محض سات انچ کے فاصل پر دیوار پر لگی تھیں اور کچھ بعید نہیں تھا کہ ہلکی سی چوک کسی بڑے سانحے کا سبب بن جاتی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...