’اس ایک چیز میں پاکستانی دنیا کے تمام ملکوں سے بہتر ہیں۔۔۔‘ پاکستان آئے غیر ملکی جوڑے نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی مسکرا اُٹھے گا

’اس ایک چیز میں پاکستانی دنیا کے تمام ملکوں سے بہتر ہیں۔۔۔‘ پاکستان آئے غیر ...
’اس ایک چیز میں پاکستانی دنیا کے تمام ملکوں سے بہتر ہیں۔۔۔‘ پاکستان آئے غیر ملکی جوڑے نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی مسکرا اُٹھے گا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) باہر کی دنیا میں پاکستان کے بارے میں منفی پراپیگنڈہ بہت عام پایا جاتا ہے۔ یہی تو وجہ ہے کہ جب کوئی غیر ملکی سیاح پاکستان آ کر اپنی آنکھوں سے اس ملک کو دیکھتا ہے اور یہاں بسنے والوں سے ملتا ہے تو اسے خوشگوار حیرت کا جھٹکا لگتا ہے۔کچھ ایسا ہی گزشتہ سال پاکستان کی سیر کو آنے والے ایک غیر ملکی جوڑے کے ساتھ ہوا، جو ڈرتے ڈرتے پاکستان آئے لیکن جب روانہ ہو رہے تھے تو پاکستانیوں کی تعریفیں کرتے تھکتے نہیں تھے۔

ویب سائٹ parhloکے مطابق ایلکس اور سباسچئین نامی اس سیاح جوڑے کا تعلق نیدرلینڈز اور امریکا سے ہے اور وہ گزشتہ سال ڈیڑھ ماہ کے لئے پاکستان کی سیر کو آئے۔ انہوں نے یوم پاکستان کی تقریبات دیکھیںاور کراچی سے قراقرم کی فلک بوس پہاڑیوں تک کا سفر کیا۔ان سیاحوں نے ویسے تو پاکستان کے بارے میں بہت سی اچھی باتیں کہیں لیکن پاکستانی لوگوں کے دوستانہ رویے نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دنیا بھر میں پاکستانیوں سے زیادہ ملنسار اور دوستانہ مزاج رکھنے والے لوگ نہیں دیکھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کے بارے میں یہ تاثرات ایک، دو نہیں بلکہ یہاں آنے والے تقریباً ہر غیر ملکی سیاح کے ہوتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سیاحت کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے بھی پاکستان کے لئے بہت اچھی رائے رکھتے ہیں۔ یقین نا آئے تو دیکھ لیجئے کہ برطانوی ادارہ British Backpacker Society پاکستان کے بارے میں کیا کہتا ہے:

”پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ دوستانہ ممالک میں سے ایک ہے، جس کے پہاڑوں کا منظر آپ کے تصور کی انتہائی پرواز سے بھی بڑھ کر ہے۔مہم جوئی کے سفر کے لئے یہ ملک سر فہرست ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد