سعودی عرب اورایتھوپیا کے درمیان گھریلو ملازم درآمد کرنے کا معاہدہ طے پا گیا

ریاض(آن لائن)سعودی مجلس شوریٰ نے ایتھوپیا سے گھریلو ملازم درآمد کرنے کی منظوری دینے کے بعد گھریلو ملازم درآمد کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔
سعودی اخبار کے مطابق وزارت محنت اورایتھوپیا کی وزارت محنت کے درمیان اس سلسلے میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔اس سے قبل سعودی ارکان شوریٰ نے وزارت سے مطالبہ کیا تھا کہ ملازم خواتین کی آگہی کا طریقہ کار متعین کریں اور انہیں ان کے حقوق سے مطلع کیاجائے۔ خالی اسامیوں پر خواتین کی تقرریاں کی جائیں۔ شوریٰ نے اردن کے ساتھ سرمایہ کاری کے تحفظ اور معاہدہ کی بھی منظوری دی ہے.

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...