معروف کامیڈین امان اللہ کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے معروف کامیڈین امان اللہ خان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کردیا گیا ہے ، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین امان اللہ خان سانس کی تکلیف میں مبتلا ہیں، ان کی طبیعت آج اچانک بگڑ گئی ،جس کے بعد امان اللہ کو سرجی میڈہسپتال کے آئی سی یووارڈمیں منتقل کیا گیا ، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...