سعود ی عرب کے 3شہروں کو سمارٹ سٹیز میں شامل کرنے کا اعلان
ریاض(آن لائن)سعودی وزیر بلدیات و دیہی امو رعبداللطیف آل الشیخ نے واضح کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے 3 شہروں کو دنیا کے 3 بہترین سمارٹ سٹیز میں شامل کرانے کیلئے کوشاں ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق رعبداللطیف آل الشیخ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی وزارت کے اہلکار آئندہ چند برسوں کے اندر یہ ہدف حاصل کرلیں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ پارکو ں میں اضافے اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے سلسلے میں شہریو ں او رمقیم غیر ملکیوں کی تجاویز سنیں گے اور آئندہ مرحلے میں انہیں اس عمل میں شریک کیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے پالیسی ترتیب دیدی ہے۔