حزب اختلاف قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی بارے بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہی ہے: مخدوم خسرو بختیار

حزب اختلاف قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی بارے بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہی ہے: ...
حزب اختلاف قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی بارے بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہی ہے: مخدوم خسرو بختیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے شماریات، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیارنے کہا ہے کہ اپوزیشن قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کے بارے میں بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہی ہے جبکہ گذشتہ حکومتوں کے پہلے مالی سال کے دوران مہنگائی اس سے بھی کہیں زیادہ تھی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرمنصوبہ بندیمخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہپاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتوں کے پہلے پانچ مہینوں میں مہنگائی میں باالتریب 11.2اور 4فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ دوسری طرف ہماری حکومت کے اسی دورانیہ میں مہنگائی میں معمولی صرف 0.4فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سےپتہ چلتا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت میں حکومت کی پالیسیاں درست سمت میںگامزن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کم آمدنی والے گروپوں یعنی17ہزار روپے ماہانہ کمانے والے خاندانوں میں صارفین کے لئے قیمتوں کا اشاریہ ( سی پی آئی )دسمبر2017ءکے اسی عرصہ کے 4.3فیصد کے مقابلے میں دسمبر2018ءمیں کم ہو کر 3.18فیصد رہا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری حکومت کی معقول اور دور اندیشیپر مبنی پالیسیوں کے ثمرات حاصل ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشنمہنگائی اور قیمتوں میں اضافہ کی آڑ میں عوام کو حکومت سے بد ظن کرنے کےلئے دانستہ طو رپر منفی صورتحال پیش کر رہی ہے ۔خسرو بختیار نے کہا کہقیمتوں کے حساس اشاریہ ( جس کے تحت روز مرہ استعمال کی 53اشیاءکی قیمتوںمیں اتار چڑھاؤ کا ہفتہ وار جائزہ لیا جاتا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں کم آمدنی والے گروپ کے لئے قیمتوں میں 0.3فیصد پوائنٹس کی کمی ہوئی ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دسمبر2018ءمیں مجموعی طو رپر مہنگائی کی شرح 4.6فیصد رہیجبکہ اس کے مقابلہ میں یہی شرح دسمبر 2017ءمیں 6.17فی صد تھی تا ہم اسمیں زیادہ آمدنی والے گھرانوں کے لئے مہنگائی کا تناسب زیادہ تھا جب کہ کم آمدنی والے گروپ کھانے پینے کی اشیاءکم مہنگی ہونے کی وجہ سے متاثر نہیںہوئے اور بنیادی اشیائےخوردو نوش کم مہنگی ہوئیں اس لئے غریب لوگ مہنگائی سے متاثر نہیں ہوئے۔خسرو بختیار نے کہا کہ عوام قیمتوں سے با قاعدگی سے آگاہ رکھنے کا فیصلہکیا گیا ہے ،حکومت مہنگائی کے دباؤ سے معاشرہ کے پسےہوئے طبقات کو محفوظ رکھنے کے لئے سرگرمی سے حکمت عملی وضع کر رہی ہے اور کم آمدنی والے گروپوں کی طرف مہنگائی کا بوجھ منتقل نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشرہ کے پسماندہ طبقوں کو بے نظیر انکم سپورٹپروگرام جیسے دیگر پروگراموں کے ذریعے مالیاتی مداخل سے محفوظ رکھا جائےگا ،ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی حوصلہ شکنی کے لئےقیمتوں کو کنٹرول کرنے اور چیک کرنے کا مکینزم بنایا جائے گا۔