علیمہ خان کی بیرون ملک ایک اور جائیداد کا انکشاف ، وزیر اعظم کی بہن نیوجرسی میں بھی 3فلیٹس کی مالک نکلیں

علیمہ خان کی بیرون ملک ایک اور جائیداد کا انکشاف ، وزیر اعظم کی بہن نیوجرسی ...
علیمہ خان کی بیرون ملک ایک اور جائیداد کا انکشاف ، وزیر اعظم کی بہن نیوجرسی میں بھی 3فلیٹس کی مالک نکلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)علیمہ خان کی بیرون ملک ایک اور جائیداد کا انکشاف ہواہے ، وزیر اعظم کی بہن امریکی ریاست نیوجرسی میں 4 منزلہ عمارت میں تین فلیٹس کی مالک ہیں، ان فلیٹس کی موجودہ مالیت 30 لاکھ ڈالر یعنی 45 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آ ج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں پروگرام اینکر شاہ زیب خانزادہ نے اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ بیرون ملک علیمہ خان کی ایک اورجائیداد سامنے آگئی ہے ، وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان امریکی ریاست نیو جرسی میں 4 منزلہ عمارت میں تین فلیٹس کی مالک ہیں اور اس جائیداد کی موجودہ مالیت 30 لاکھ ڈالر یعنی 45 کروڑ روپے ہے۔
علیمہ خان نے یہ جائیداد 2004 میں خریدی تھی مگر اس کو جون 2017 تک پاکستانی ٹیکس حکام کے سامنے ظاہر نہیں کیا گیا تھا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -