آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ شروع ہو گا

آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ شروع ہو گا
آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ شروع ہو گا

  


جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں مسلسل دوسرے وائٹ واش کا سامنا ہے۔ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم ٹیسٹ سیریز دو ایک سے ہارنے والی پاکستانی ٹیم کو گزشتہ پانچ میں سے چار ٹیسٹ میچوں میں شکست ہوئی ہے۔جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ جمعے کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

میزبان ٹیم کو سیریز میں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ جنوبی افریقا کے کوچ اوٹس گبسن کا کہنا ہے کہ عالمی نمبر ایک ٹیم بننا ہمارا مشن ہے۔ جنوبی افریقا نے2013 میں بھی پاکستان کے خلاف تینوں ٹیسٹ جیتے تھے۔وانڈررز کی پچ بھی فاسٹ بولنگ کیلئے ساز گار ہے۔ اس میچ میں اسد شفیق، اظہر علی اور سرفراز احمد نے بھی شرکت کی تھی۔ توقع ہے کہ جنوبی افریقا میچ میں زبیر حمزہ کو ٹیسٹ کیپ دے گا۔ جنوبی افریقا نے کپتان فاف ڈیو پلیسی کی معطلی کے سبب پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے اوپننگ بیٹسمین ڈین ایلگر کو قائم مقام کپتان مقرر کردیا ہے۔

مزید : کھیل


loading...