سچ بولنا وزیر اطلاعات کا شیوہ نہیں ،وہ جھوٹ سے ابتدا کرتے ہوئے اختتام بھی جھوٹ پر ہی کرتے ہیں:شاہد خاقان عباسی 

سچ بولنا وزیر اطلاعات کا شیوہ نہیں ،وہ جھوٹ سے ابتدا کرتے ہوئے اختتام بھی ...
 سچ بولنا وزیر اطلاعات کا شیوہ نہیں ،وہ جھوٹ سے ابتدا کرتے ہوئے اختتام بھی جھوٹ پر ہی کرتے ہیں:شاہد خاقان عباسی 

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت اور وفاقی وزیراطلاعات پر جھوٹ بولنے اورناانصافی سے حکومت چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیراطلاعات کوجانتے ہیں، سچ بولنا ان کا شیوہ نہیں، وہ ابتدا بھی جھوٹ سے کرتے اور ختم بھی جھوٹ پر کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایم ڈیز کو نکال کرناانصافی کی،حکومت ناانصافیوں سے کام چلارہی ہے، حکومت کی ناکامی ہے اسے کسی اور کے سر ڈال دیا گیا ہے، حکومت رپورٹ پبلک کردے سب سچ سامنے آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر لگے تمام الزامات صاف ہوگئے ہیں، ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع ہے، ہم ہر فیصلہ قبول کریں گے لیکن ایسے فیصلے تاریخ قبول نہیں کرتی۔انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ  وزیراطلاعات کوجانتے ہیں، سچ بولنا ان کا شیوہ نہیں، وہ ابتدا بھی جھوٹ سے کرتے اور ختم بھی جھوٹ پر کرتے ہیں۔

مزید : قومی


loading...