علیمہ خان اپنے معاملات کا خود جواب دیں گی، آصف زرداری کے خلاف ناقابل تردید ثبوت ہیں:خرم شیر زمان

علیمہ خان اپنے معاملات کا خود جواب دیں گی، آصف زرداری کے خلاف ناقابل تردید ...
علیمہ خان اپنے معاملات کا خود جواب دیں گی، آصف زرداری کے خلاف ناقابل تردید ثبوت ہیں:خرم شیر زمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان پر الزامات عائد ہو رہے ،اس لئے وہ اپنے معاملات کا خود ہی جواب دیں گی،  آصف زرداری کے خلاف ناقابل تردید ثبوت ہیں،ان کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کررہے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور حکومت نے اگرکسی سے مددمانگی ہے تو  وہ پاکستان کی بہتری کیلئے ہی ہوگی، کرپشن کیسز سے کوئی تعلق نہیں، ہمارا کام کرپشن کے معاملات کو سامنے لانا ہے، سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا قبول کریں گے۔